دینہ (نثار احمد مغل) ڈومیلی کے علاقہ میں دو گروپوں میں خونی تصادم کے نتیجے میں14 سالہ لڑکے سمیت 3افرادجاں بحق ہوگئے آئی جی پنجاب کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی تھانہ ڈومیلی کے علاقہ رسیلہ کلاں میں افسوناک واقعہ پیش آیا، دوگروپوں میں خونی تصادم کے نتیجے میں ملزمان نیفائرنگ کرکے 14سالہ غضنفر ولد محمد عادل،75سالہ محمود ولد اصغر اور 50سالہ گل عمر ولد سردار کو قتل کر دیا۔ ریسکیو نے لاشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کردیا جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیلی کے ایس ایچ اور مرزا صداقت علی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعشوں کوپوسٹمارٹم کیلئے آر ایچ سی ڈومیلی سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کردیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی۔ دوسری جانب ڈی پی او جہلم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کا دورہ کیا، انہوں نے مقتولین کے لواحقین سے ملاقات کی اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی پی او جہلم نے ایس پی انویسٹی گیشن جہلم اور ایس ڈی پی او سوہاوہ سے ملزمان کی گرفتاری کی بابت بریفنگ لی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے
top of page
bottom of page
Comments