دینہ(نثار احمد مغل)پولیس چوکی سٹی دینہ کی حدود میں دن دیہاڈے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات پولیس نے ملزمان پارٹی سے مک مکا کر کے مدعی کو ہی حوالات میں بند کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کے ملازم محمد فہد ولدطارق محمد سکنہ لیاقت ٹاؤن دینہ نے پولیس چوکی سٹی دینہ میں درخواست دیتے ہوے موقف اختیار کیا کہ میں دن ایک بجے کے قریب جیولرز کی دوکان پر طلاء زیورات فروخت کر کے آیاجب اپنے گھر کے قریب لیاقت ٹاؤن رکشہ سٹینڈ کے قریب پہنچا تو اتنے میں مسمیان علی شان ولدمحمد بشیر اس کا بہنوئی اور دو نا معلوم افراد مسلح ہائے پسٹل آگئے گالی گلوچ کیا اور گن پوائنٹ پر دو لاکھ دس ہزار روپیایک عدد موبائل سپارک دو عدد چین چاندی کل مالیتی دو لاکھ پچیس ہزار روپے چھین لیے وجہ عناد علی شان کابھاء شایان جو کہ پولیس چوکی سٹی دینہ میں ملازم تھا اہل محلہ نے اس کے خلافDPO کو درخواست گزاری جس پر میں نے اس کے خلاف حقائق پر مبنی شہادت دی جس پر وارننگ دے کر چوکی سے ٹرانسفر کر دیا گیا اس رنج کی بناء پر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق یہ ڈکیتی کی 15پر اطلاع پر پو لیس موقع پر پہنچ گی پولیس تھانہ دینہ کے SHO احسان شاہ نے FIR درج کرنے کی بجائے ملزمان پارٹی سے مک مکا کر کے مدعی مقدمہ محمد فہد اور ملزم علی شان کو 107/151ض ف حوالات میں بند کر دیا لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب IG پنجاب اور DPO جہلم سے SHO دینہ اور پولیس کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کر دیا
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments