top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (نثار احمد مغل) عید کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج رسولپور ڈومیلی کے گھر کا صفایا کر گئے

دینہ (نثار احمد مغل) عید کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج رسولپور ڈومیلی کے گھر کا صفایا کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج رسولپور (ڈومیلی) کے پرنسپل چوہدری برکات احمد کے گھر چوری کی واردات ہوئی، نامعلوم چور عید کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پرنسپل چوہدری برکات احمد کے گھر میں گھس کر چوری کی واردات کی اور لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔ صبح ہوتے ہی اہل علاقہ نے پرنسپل چوہدری برکات کو اطلاع دی کہ آپ کے ڈومیلی والے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، گھر کا سارا سامان بکھرا ہوا ہے. تھانہ ڈومیلی کو اطلاع دی گئی، تھانہ ڈومیلی کے اے ایس آئی راجہ واجد کیانی نے موقع پر پہنچ کر پورے گھر کا جائزہ لیا، فرانزک ٹیم کو آگاہ کیا تا کہ وہ فنگر پرنٹ سے شواہد حاصل کر سکیں، فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے۔ پرنسپل چوہدری برکات احمد نے بتایا کہ فی الحال میں اپنے نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتا، فرانزک ٹیم اجازت دے گی پھر ہی کچھ پتہ چلے گا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page