دینہ(نثار احمد مغل سے) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر قیادت جہلم پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو چرس اور شراب سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کالاگجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طیب حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2کلو 200گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محسن رضا کو 2 کلو 200 گرام چرس کے ساتھ دھر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید امتیاز کو گرفتار کر لیا،ملزم سے دوران تلاشی 2کلو 200گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان ظہور الحق اور ثقلین حیدر کو گرفتار کر لیا، ملزم ثقلین سے 2کلو120گرام چرس اور ظہور الحق سے 2 کلو 160گرام چرس برآمد کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم انتھونی جان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 40لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نوید کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد نوید سے 30لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل عمران کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوسری جانب تھانہ صدر پولیس جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش خرم رشید کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 110عدد پتنگیں برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمودباجوہ کا کہنا ہے کہ جملہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا رہا ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے، منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی، خونی کھیل سے عوام الناس کی جانوں کو خطرہ میں ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں
top of page
bottom of page
Comments