دینہ (نثار احمد مغل سے)سوہاوہ میں 23 سالہ نوبیاہتا دلہے کو قتل کرنے والے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل سوہاوہ کے علاقہ آڑا سسرال میں ملزم خاور اور کاظم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 23 سالہ نوبیاہتا دلہا شاہ زیب کو گھر کے دروازے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ سوہاوہ نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے سائنٹیفک بنیادوں پر مرکزی ملزمان خاور اور کاظم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان خاور اور کاظم نے علی نامی شخص کی ایمائس پر ایک ماہ قبل 23 سالہ شاہزیب کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ملزمان اور مقتول کے مابین کبوتربازی کی وجہ سے رنجش چل رہی تھی، وقوعہ کے روز مقتول اپنے ننھیال ا?یا ہوا تھا۔ مقتول شاہ زیب بسلسلہ روز گار بیرون ملک مقیم تھا اور ملزمان نے مقتول کو شادی کے دس دن بعد کیا تھا۔ سوہاوہ پولیس نے ملزمان کو تھانے منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Opmerkingen