دینہ (نثار احمد مغل سے)سزاؤں میں 9ماہ کمی سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے 27 قیدیوں کوفائدہ، 2 قیدی رہاوفاق اور پنجاب کی حکومتوں کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں 9ماہ کی کمی سے جہلم سمیت راولپنڈی ریجن کے 642 قدیوں کوفائدہ پہنچا۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی سفارش پرصد ر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزائوں میں 6 ماہ کمی کی منظوری دی تھی جب کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک کے حوالے سے پنجاب بھرمیں قیدیوں کی سزامیں 3ماہ کمی کرنے کا اعلان کیاتھا۔اس طرح مجموعی طور پرپنجاب کے قیدیوں کو 9ماہ کی چھوٹ ملی۔ صدر مملکت کی جانب سے معافی کے اعلان سے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے 27، سینٹرل جیل راولپنڈی کے 411،ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے 71،ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے 42، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاو?الدین کے 21اور سب جیل چکوال کے 6قیدیوں کی سزائوں میں کمی ہوئی۔ اس چھوٹ سے راولپنڈی ریجن کے کل 578قیدیوں نے فائدہ اٹھایا،جب کہ سزائوں میں معافی کے اعلان سے راولپنڈی ریجن کے 9قیدیوں کورہائی ملی جن میں اڈیالہ جیل کے 6،گجرات جیل کاایک اور جہلم جیل کے 2قیدی شامل ہیں۔ مریم نوازکی جانب سے معافی کے اعلان سے راولپنڈی ریجن کی جیلوں میں پابندسلاسل کل 64قیدیوں نے فائدہ اٹھایا۔ ان میں اڈیالہ جیل کے 52،اٹک جیل کے 7گجرات جیل کے 3،منڈی بہائوالدین جیل کے 2قیدی شامل ہیں۔ سزاو?ں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث، زیادتی ، چوری، ڈکیتی، اغوا ،دہشت گردی میں سزا یافتہ ،مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر نہیں کیاگیا۔ 65 سال سے زیادہ عمرکے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے، 60 سال سے زیادہ عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی، اور 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوا
top of page
bottom of page
Comments