دینہ(نثار احمد مغل سے) دینہ کے نواحی علاقہ ملوٹ میں 34 سالہ شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل بدلوٹ کے علاقہ ملوٹ میں ڈھوک مسیال کا رہائشی 34 سالہ چوہدری خرم شہزاد ڈیرے پر پانی کی موٹر چلانے لگا تو اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والا خرم شہزاد شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ تھا، نماز جنازہ آبائی قبرستان ڈھوک ڈھیری ملوٹ میں ادا کر دی گئی
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments