top of page

دینہ (نثار احمد مغل سے)دینہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں صفائی کے نا مناسب انتظامات، گند سے اٹے نالے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، ابلتے گٹر ،شہریوں کے لیے مشکلات بڑھ گئیں

دینہ (نثار احمد مغل سے)دینہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں صفائی کے نا مناسب انتظامات، گند سے اٹے نالے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، ابلتے گٹر شہریوں کے لیے مشکلات بڑھ گئیں، شہری پنجاب حکومت کی جانب سے صاف دیہات پروگرام کی ایک جھلک دیکھنے کو ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق دینہ شہر کی مرکزی سڑکوں سمیت مضافاتی علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر وں نے ماحول بد بودار کر دیا جب کہ مرکزی سڑکوں کے اطراف نکاسی آب کے نالوں کے اوپر رکھی گئیں پڑیاں غائب ہونے کی وجہ سے گندگی سے اٹے پڑے ہیں۔ دوسری جانب ان نالوں کی بروقت صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے بارشی اور گندے نالوں کا پانی شہر کی سڑکوں ، گلیوں میں پھیل جاتا ہے۔ دینہ کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور شر کی اہم سڑکوں کے اطراف نالوں کے اوپرپڑیاں بچھائی جائیں تا کہ نالوں کو گندگی سے بچایا جائے اور ان کی بروقت صفائی ستھرائی ممکن بنائی جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے

0 comments

Opmerkingen

Beoordeeld met 0 uit 5 sterren.
Nog geen beoordelingen

Voeg een beoordeling toe
bottom of page