دینہ(نثار احمد مغل سے ) دینہ شہر اور ارردگرد کے دیہاتوںمیں بائولے اور آوارہ کتوں کی بھرمار،ہر طرف گندگی پھیلانے لگے انتظامیہ کتوں کو تلف کرنے کے اقدامات کرنے میں ناکام کئی شہریوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات سامنے آنے لگے انتظامیہ کو بارہا بتانے کے باوجود کوئی ایکشن نظر نہیں آیا شہری کتوں کے نرغے میں تفصیلات کے مطابق دینہ شہر بھر میں آوارہ اور باؤلے کتوں کی بھرمار ہوچکی بچوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھنے انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی والدین کا کہنا ہے کہ شہر کی کوئی ایسی سڑک نہیں جہاں پر آوارہ کتے گھومتے ہوئے نظر نہ آئیں جبکہ رات کو یہ کتے سڑکوں اور گلیوں میں مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں بعض اوقات یہ کتے بھونکتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کے پیچھے بھی لگ جاتے ہیں جس سے ڈر کر کئی موٹرسائیکل سوار گر بھی چکے ہیں۔ گندگی الگ سے پھیلا رھے ہیں جبکہ ایسے واقعات سے کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ ان آوارہ کتوں کو فوری طور پر کچلا دیا جائے اور میونسپل کمیٹی کے سینٹری انسپکٹر کی سربراہی میں ایک ٹیم بنائی جائے جو ان آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے کوئی اقدامات کرے کیونکہ اس وقت ہر گلی محلے اور سڑکوں پر ان آوارہ کتوں کی بہتات ہوچکی ہے
top of page
bottom of page
Comments