top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (نثار احمد مغل)’’زندگی جا چھوڑ دے پیچھا میرا‘‘ محکمہ صحت دینہ کے 42سالہ چوکیدار نے بیماری پر چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کر لی۔42 سالہ ابرار کے جسم کے کئی ٹکڑے ہو گئے

دینہ (نثار احمد مغل)’’زندگی جا چھوڑ دے پیچھا میرا‘‘ محکمہ صحت دینہ کے 42سالہ چوکیدار نے بیماری پر چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کر لی تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے ملازم محمدابرار ولد محمد لال سکنہ بھوگی چک جو کٹیام ڈسپنسری میں ملازم تھا جس کی بیوی نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس دینہ میں کہا کہ میرا خاوند بیمار ھے اس کو چھٹی دیں مگر محکمہ کے افسران نے چھٹی دینے سے انکار کر دیا تو بعد ازاں اس نے محکمہ کے رویہ سے دلبر داشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔ریسکیو1122کے عملے نے ڈیڈی باڈی کو ہسپتال منتقل کیا باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ھے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اویس خٹک جو عرصہ دراز سے دینہ میں اس سیٹ پر براجمان ہے اس نے اپنے اختیارات ہیڈ کلرک محمد حسن اورمحمد توقیر کو دے رکھے ہیں اور شکایتی ٹرانسفر پر دینہ میں اپنی من مرضی سے فرعون بن کر بیٹھ گئے ہیں ہسپتال کے ملازمین اور عوام کو تنگ پریشان کرنے کا منصب سنبھال رکھا ہے ان کے خلاف تحریری درخواستیں ایگزیکٹوہیلتھ آفیسر جہلم میاں مظہر حیات کو گزاریں مگر بے سود۔ سیاسی اور چمک کی بنیاد پر دینہ میں تعینات ہیں ان کے رویہ کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کرچوکیدار نے ین کے نیچے آ کر خود کشی کر لی عوامی سماجی حلقوں نے ان کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔تحصیل پریس کلب دینہ کے صدر نثار احمد مغل کو اپنا موقف دیتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر دینہ ڈاکٹر اویس خٹک نے کہا کہ یہ گھریلو شاخسانہ ہے،چھٹی کا کوئی ایشو نہ تھا۔واقعے پر بہت افسوس ہے۔

1 comment

1 Comment

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
Rated 5 out of 5 stars.

Helping

Like
bottom of page