top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ(نثار احمد مغل)دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے دو منشیات فروشوں کو جرم ثابت ہونے پر 9 اور 10 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی

دینہ(نثار احمد مغل)دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے دو منشیات فروشوں کو جرم ثابت ہونے پر 9 اور 10 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ نے منشیات کے مقدمہ نمبر185/23 بجرم CNSA-9(1)3-C تھانہ ڈومیلی کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد وسیم کو 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ مجرم محمد وسیم نے منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا، مجرم کو گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیشِ نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ نے منشیات کے مقدمہ نمبر 213/23 بجرم CNSA-9(1)3-C تھانہ ڈومیلی کے دوسرے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ناصر محمود کو 10 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ مجرم ناصر محمود نے منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا، مجرم کو گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیشِ نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page