دینہ(نثار احمد مغل)دینہ کے نواحی علاقہ خانہ بوکی میں سکول وین پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، ڈی ایس پی سے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ خانہ بوکی میں سکول وین پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان ارسلان خان اور اکرام کو ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ سکول وین ڈرائیور کا کہنا ہے کہ میں اپنی سکول وین پر سکول ڈیوٹی سے بچے لے کر واپس آ رہا تھا کہ ملزمان نے زمین کے تنازعہ پر مجھ پر قتل کی نیت سے فائرنگ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل سے رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Yorumlar