دینہ (نثار احمد مغل)تین دن کی مسلسل بارش سے سوہاوہ کے قریب ریلوے ٹریک بھی بیٹھ گیا ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی ڈرائیور نے ٹرین کو روک لیا ریلوے ٹریک کی پٹڑی بھی کئی جگہوں سے بیٹھ گئی تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں مسلسل تین روز کی بارش سے ریلوے ٹریک بھی بیٹھ گیا سوہاوہ کے قریب ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی پٹڑی بیٹھ جانے سے لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے ڈرائیور نے بروقت بریک لگا کر ٹرین کو حادثہ سے بچا لیا سوہاوہ کے علاقے ٹنڈوئی پل کے قریب ٹرین کو روک لیا گیا ریلوے حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں اور جلد ٹریک کو بحال کر دیا جائے گا
top of page
bottom of page
Comments