top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:نامعلوم چور پٹواری معظم کی گاڑی شام کے وقت لے اڑے۔ پولیس نے ٹریکر کی مدد سے گاڑی ڈھونڈ لی

دینہ(ادریس چودھری) نامعلوم چور پٹواری معظم کی گاڑی شام کے وقت لے اڑے۔ پولیس نے ٹریکر کی مدد سے گاڑی ڈھونڈ لی۔ چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت پٹوار حلقہ مدوکالس کے پٹواری معظم منگلا روڈ مدوکالس میں اپنے دفتر میں کام مصروف تھے کہ باہر کھڑی کار کرولا ماڈل 2014 کو نامعلوم چور بڑی دیدہ دلیری سے لے اڑے۔ تاہم بروقت پتا چلنے پر تھانہ منگلا پولیس نے ٹریکر کی مدد سے گائوں سنگھوئی کے قریب کار کو ڈھونڈ لیا۔ تاہم چور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page