top of page

دینہ!نامعلوم چور دوبھائیوں کے گھروں سے 7تولے سے سونا، 6تولے چاندی،40ہزار سے زاٸد نقدی لے کر فرار

سوہاوہ(محمدنبیل حسن+شیخ انیس Jhelumnews.uk) تھانہ ڈومیلی کی حدود میں 2بھاٸیوں کے گھروں میں چوری،چورگھروں کا صفایاکرگئے۔نامعلوم چور دونوں گھروں سے 7تولے سے زاٸد سونا،6تولے چاندی،40ہزار سے زاٸد نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے رفوچکر،مقدمہ درج۔مزید تفتیش شروعتفصیلات کیمطابق گزشتہ رات کو تھانہ ڈومیلی کی حدود سیری گھنیال میں محمداسلم اور محمد تنویر کے گھر چوری کی واردات ہوٸی۔چوروں نے انکے گھرکے تالے توڑ کر اندر داخل ہوٸے اور الماریوں کے کنڈے توڑ کر ساڑھے 7تولے سونا،6تولے چاندی،40ہزار سے زاٸد نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے رفوچکر ہوگٸے۔فیملی گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے چوروں نے گھر سے چوری کی۔اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ڈومیلی موقع پر پہنچ گٸی۔محمداسلم کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کاآغاز کرلیا۔یاد رہے علاقہ ڈومیلی میں آئے روز چوری کی واداتوں میں اضافہ ہوتاجارہاہے پولیس چوروں کو پکڑنے مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔جراٸم پیشہ افراد کی طرف سے چوری کی وارداتوں میں اضافہ سے علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پایاجارہاہے۔علاقہ مکینوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مطالبہ کیا نوٹس لیکر چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیاجائے اور علاقے کو جراٸم پیشہ عناصر سے پاک کیاجائے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page