دینہ(سمیع اللہ چودھری سے)نامعلوم شخص کی جانب سے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ دینہ کے قریب ترکی ٹول پلازہ کے ساتھ کسی نے جلتا ہوا سگریٹ پھینک دیا جس سے جنگل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ قریب ہی ریلوے ٹریک تھا ۔ریسکیو 1122نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جی ٹی روڈ دینہ ترکی ٹول پلازہ کے نزدیک ریلوے ٹریک کے ساتھ کسی نامعلوم شخص نے جلتا ہوا سگرٹ جھاڑیوں میں پھینک دیا جس کی وجہ سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی آگ نے قریبی جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اس موقع پر ریسکیو1122نے فوری طور پر آپریشن کرتے ہوئے پانی کے ذریعے آگ پر کنٹرول کر لیا ریسکیو کی بروقت کاروائی سے ریلوے ٹریک بھی بچ گیا اور جنگل میں بھی محدود سطح پر تباہی ہوئی یاد رہے کہ آئے روز جی ٹی روڈ کے ساتھ واقع جھاڑیوں اور جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے جنگلات کی قیمتی لکڑی درخت ضائع ہو جاتے ہیں محکمہ جنگلات کے حکام نے راہگیروں اور عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ یہ جنگلات سڑک ملک کا حسن ہے ماحول کے لیے جنگلات کی بہت زیادہ اہمیت ہے ان کو تباہ کرنا آگ لگانا گویا اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے جنگلات سے پیار کریں نہ کہ ان کو تباہ کریں ان کی حفاظت میں ہی ہماری زندگی کی بقا ہے لوگوں کو سگریٹ یا جان بوجھ کر یا لاپرواہی سے آگ لگانے سے گریز کرنا چاہیے، جو لوگ اس مضموم حرکت میں مصروف ہیں ان کے خلاف محکمہ جنگلات حکومت پنجاب فوری ایکشن لے کر ان کو قرار واقعی سزا دے گا۔
top of page
bottom of page
Comments