دینہ ( ادریس چودھری) اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم امجد جاوید لِلہ کی مقدمہ کی موثر پیروی سے زنا کے ملزم کو سزا،نابالغہ کے ساتھ زنا کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد نعمان جاوید کیانی کو عمر قید اور 50 ہزار جرمانہ اور ایک لاکھ ہرجانہ، تفصیلات کے مطابق سید فرہاد علی شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے ویڑن کے مطابق امجد جاوید لِلہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم کی موثر پیروی کی بدولت بعدالت ایڈیشنل سیشن جج جہلم شہباز حسین نے مقدمہ نمبر 305/21،بجرم (3)376ت پ، تھانہ دینہ میں ملزم محمد نعمان کیانی کو زیرِ دفعہ (3)376 ت پ عمر قید اور 50 ہزار جرمانہ کا حکم اور ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چوہدری ظفر اقبال اور پبلک ریلیشنز آفیسر ظہیر عباس اْپل اے ڈی پی پی نے فیصلہ کو سراہا اور متعلقہ پراسیکیوٹر صاحب کو داد دی اور مزید کہا کہ مقدمات کی بہتر پیروی سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے اور اسی سے قانون کی عمل داری قائم ہو گی اور عوام کا انصاف کے نظام پر اعتماد بڑھے گا، ایسے مقدمات میں سزا یابی محکمہ پبلک پراسیکیوش کی عمدہ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comments