top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ میں 4روز قبل خاتون کو قتل کرنے والا ملزم پو لیس نے گرفتار کر لیا



دینہ (رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk) دینہ میں 4روز قبل خاتون کو قتل کرنے والا ملزم پو لیس نے گرفتار کر لیا ، ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ محلہ معصوم شاہ میں 4روز قبل ملزم کاشف عرف کاشی نے نورین نامی خاتون کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ،جس پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس کو ملزم کی جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا جنہوں نے گزشتہ روز ملزم کاشف عرف کاشی کو گرفتار کر لیا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے قاتل چاہے جتنا بھی چالاک ہو ایک دن قانون کی گرفت میں ضرور آتا ہے ، تھانہ دینہ پولیس کے ایس ایچ او اور پوری ٹیم کو شاباش دی ۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page