دینہ(سید ذوالقرنین شاہ Jhelumnews.uk )یس ایچ او منگلا کینٹ اور ٹیم کی فوری کارروائی، تفصیلات کے مطابق 02 مغویہ بہنیں 24 گھنٹے میں بازیاب کر لی گئی ، ملزمان گرفتار کر لیے گئے ،گرفتار ملزمان کی شناخت ساجد بٹ، بلال ساجد اور ہارون ساجد نے نام سے ہوئی ہے،ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان کی ٹریسنگ اور فوری گرفتاری کیلئے جدید سائنسی طریقہ کار اپنایا گیا ، مدعیہ مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہو کر میری بیٹیوں کو اغواء کر لیا تھا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم نے منگلا کینٹ پولیس کو فوری کاروائی کرنے پر شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا۔
top of page
bottom of page
Comments