top of page

دینہ میں کھلی کچہری کے بعد ڈی پی او جہلم کا تھانہ منگلا اور تھانہ کالا گجراں کا سرپرائز وزٹ



دینہ(سہیل انجم قریشی Jhelumnews.uk)دینہ میں کھلی کچہری کے بعد ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ منگلا اور تھانہ کالا گجراں کا سرپرائز وزٹ کیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم نے تھانہ منگلا اور تھانہ کالا گجراں کا وزٹ کیا تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک، مال مقدمہ اور ریکارڈز کا تفصیلی جائزہ لیا،شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنے اور مسائل کے حل کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،ہر درخواست کو فرنٹ ڈیسک سے ای ٹیگ کا اجراء کیا جائے، تھانہ جات کے ریکارڈ و مال مقدمہ کو محفوظ بنایا جائے،زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے،عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کےلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جأئےجرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے موثر پٹرولنگ کی جائے،پولیس کی کارکردگی جانچنے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل جاننے کےلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page