top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ میں چوروں نے رورل ہیلتھ سنٹر کی مسجد کو بھی نہ چھوڑا ، پیسوں سے بھرا لوہے کا صندوقچہ لے اڑے





دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk)دینہ میں چوروں نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کی مسجد کو بھی نہ چھوڑا ، پیسوں سے بھرا لوہے کے گلے کو کاٹ کر کر لے گئے ، یاد رہے کہ پہلے بھی اسی مسجد میں متعدد بار چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں جن کا ابھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے متعدد بار مسجد میں وارداتیں ہو چکی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں چوروں نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں قائم مسجد کا بھی صفایا کر گئے ، چوروں نے رورل ہیلتھ سنٹر کے مین گیٹ سے انٹر ہوتے ہی مسجد کا لگا پیسوں کا گلہ کاٹ کر لے گئے جو کے پیسوں سے بھرا تھا ، متعدد بار اس مسجد میں چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں جن کا ابھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ مسجد میں متعدد بار وارداتیں ہسپتال کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا ہے ، مسجد کی حفاظت ہسپتال کے عملے کی ذمہ داری ہے ۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page