top of page

دینہ میں پولیس کی کاروائی ، غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں پولیس کی کاروائی ، غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ، پٹرول برآمد مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے 2افراد کو غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے پر گرفتار کر لیا ، گرفتار ہونے والے ملزمان محمد حنیف ولد راج محمد سکنہ مانسہرہ حال مقیم کھوکھا دینہ اور طاہر علی ولد علی رحمن سکنہ مانسہرہ حال مقیم کھوکھا دینہ شامل ہیں ، پولیس چھاپے کے دوران ملزمان پٹرول فروخت کر رہے تھے جن کے قبضہ سے غیر قانونی پٹرول قبضہ میں لے کر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page