دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk)دینہ میں پولیس کی طرف سے انسداد منشیات آگاہی مہم کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا ، شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، بازار اور شہر کی عوام کو مطلع کرنا ہے کہ منشیات ایک ایسا زہر قاتل ہے جو آپ کی نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے عوام پولیس کا ساتھ دے کر منشیات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں پولیس اس کا نام خفیہ رکھے گی ، ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح دینہ میں بھی پولیس کی طرف سے انسداد منشیات آگاہی مہم کے حوالے سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا واک میں پولیس سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بینر اٹھا رکھے تھے ، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ دینہ محمد عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاوَن کیا جائے گا اور منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے میری شہریوں سے اپیل ہے کہ منشیات کے خلاف آواز اٹھائیں اور بھر پور طریقے سے اس کی نشاندہی کریں انشاء اللہ پولیس اس کے خلاف بھر پور کاروائی کرے گی اس میں کوئی نرمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ہ میں اپنی آنے والی نسل کو تباہی سے بچانا ہے اور منشیات سے چھٹکارا دلوانا ہے ۔
top of page
bottom of page
Comments