top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ میں موسلادار بارش کے باعث بازار ، گلی ، محلے پانی سے بھر گئے ،مین بازار میں نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندابل پڑا،شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں موسلادار بارش کے باعث بازار ، گلی ، محلے پانی سے بھر گئے ،مین بازار میں نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گند پانی پر تیرتا ہوا نظر آیا ، شدید بارش کے باعث کاروباری زندگی بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ، دور دراز علاقوں سے آنے والے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ، بارش کے باعث سردی کی لہر میں بھی اضافہ ہو گیا ، لوگوں نے گرم کپڑے پہن لیے ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں موسم سرما کی دوسری بارش سے مین بازار ، گلی ، محلے زیر آب آ گئے ، مین بازار میں نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالوں کا گند بازار میں تیرتا ہوا نظر آیا اسی طرح گلیاں محلے بھی پانی سے بھر گئے ، کئی کئی فٹ پانی گلیوں میں کھڑا ہو گیا ، سکول جانے والے بچوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، شدید بارش کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، بارش کے باعث سردی کی لہر میں بھی اضافہ ہو گیا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page