دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ملک بھر کی طرح دینہ میں بھی مختلف مذہبی اور سماجی تنظیمات نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔تفصیلات کے مطابق ریلی میں دینہ اور اس کے ملحقہ علاقوں سے کثیرتعداد میں کارکنان نے شرکت کی ریلی منگلا روڈ سے ہوتی ہوئی مین میلاد چوک جی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔شرکاء ریلی و قائدین نے سویڈن حکومت کے خلاف اجتجاج کیا اور کہا کہ مسلمانوں کے خلاف گھناؤنے اقدامات بند کیے جائیں اور پاکستانی حکمرانوں سے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کر کے مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا
۔
Comments