top of page

دینہ میں سالانہ ڈاگ ریس کے تین روزہ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے،ملک و بیرون ممالک سے شائقین کی شرکت

Jhelumnews.uk


جہلم(مصطفیٰ بٹ سے ) دینہ میں سالانہ ڈاگ ریس کے تین روزہ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے مقابلوں میں پاکستان بھر سے 20 گروپوں نے حصہ لیا جن میں 35 ڈاگز کی ریس کروائی گئی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ڈاگز کے مالک کو ایک لاکھ روپے دوسری نمبر پر آنے والے ڈاگز کے مالک کو 50 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ڈاگز کے مالکان کو 25 ہزار روپے کیش انعام اور ٹرافیاں دی گئی تفصیلات کے مطابق سال 2023 کی شکاری ڈاگز کی ریس کے مقابلے دینہ میں منعقد کیے گئے ریس کے مقابلے میں حصہ لینے کیلئے پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے تقریبا 20 گروپوں نے اپنے اپنے ڈاگز کی ریس کروائی اور 35 ڈاگز کی ریس کروائی گئی ریس میں جن گروپوں نے حصہ لیا ان میں جہلم ویلی گروپ، پاکستان گرے ہونڈ ویلفیئر گروپ، راجہ رستم گروپ، گرین گرے ہونڈ گروپ،یونایٹڈ فرینڈز گروپ، آل فرینڈ گروپ، ریاست گروپ،ملہی یونائٹیڈ گروپ،فیصل آباد گروپ،پھالیہ گروپ، اسلام آباد گروپ،وزیر آباد گروپ، سیالکوٹ گروپ نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں سابق کمشنر فیصل آباد آصف اقبال۔چوہدری مطلوب اور چکسواری آزاد کشمیر سے خواجہ مالک نے خصوصی شرکت کی ریس جیتنے والے ڈاگز کے مالکان کو نقد انعام اور ٹرافیاں دی گئیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page