top of page

دینہ میں دن دیہاڑے تھانے کے سامنے گن پوائنٹ پرڈکیتی کی واردات،دکاندار کو لوٹ لیا گیا



دینہ(ادریس چودھری۔Jhelumnews.uk)دہاتھ اوپر، حرکت کی تو گولیوں سے بھون دیں گے۔ دینہ میں دن دیہاڑے تھانے کے سامنے گن پوائنٹ پرڈکیتی کی واردات۔ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو نوجوان شاپ کیپر سے اسلحے کی نوک پر ہزاروں روپے اور قیمتی موبائل چھین کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن کے ایک بجے جی ٹی روڈ دینہ پر تھانے کے سامنے واقع صائم فوٹو سٹیٹ و سٹیشنری دو موٹر سائیکل سوار نوجوان ڈاکو دکان میں گھس آئے۔ ایک نے ہیلمٹ اور دوسرے نے ماسک پہنا ھوا تھا۔ انہوں نے دکان مالک نوجوان آصف سہیل ولد ماسٹر چودھری لہراسب خان کو پسٹل کی نوک پر حکم دیا جو کچھ پاس ھے نکال دو۔ بصورت دیگر مرنے کے لیے تیار ھو جاؤ۔ مذکورہ نوجوان نے دکان میں موجود 6, ہزار روپے نقدی ان کے حوالے کر دی۔ ڈاکو رقم اور ہزاروں مالیت کا قیمتی موبائل فون لے کر فرار ھو نے میں کامیاب ھو گئے۔ یہ واردات تھانہ دینہ کی عین ناک کے نیچے ھوئی۔ نوجوان آصف سہیل نے تھانہ دینہ میں واقعہ کی درخواست جمع کرا دی ھے۔ پولیس مصروف تفتیش ھے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page