دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk)دینہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکے تحت پولیس تھانہ دینہ اور ریسکیو 1122کے آفس میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں افسران کے ساتھ مل کر پودے لگائے گئے ، دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ معاون سجاد عطاری اور تحصیل دینہ FGRFکے صدر محمد ناہید عطاری کی کوششوں سے پودے لگائے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکے تحت ملک بھر کی طرح تحصیل دینہ میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ، ڈسٹرکٹ معاون سجاد عطاری اور تحصیل دینہ FGRFکے ذمہ دار محمد ناہید عطاری کی کوششوں سے پولیس تھانہ دینہ میں ڈی ایس پی محمد عباس کے ساتھ مل کر دعوت اسلامی کے عہدیداران نے پودے لگائے اسی طرح ریسکیو 1122دینہ کے انچارج محمد اقبال ، حافظ ابراہیم اور سیف شاہ کے ساتھ مل کر اسلامی بھائیوں نے اپنے ہاتھوں سے ریسکیو 1122دینہ کے آفس میں پودے لگائے اور شجرکاری مہم میں حصہ لیا جس پر ریسکیو 1122 کے انچارج محمد اقبال اور ڈی ایس پی محمد عباس نے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکی خدمات کو سراہا ۔
top of page
bottom of page
Comments