top of page

دینہ میں جماعت اسلامی نے آج بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے پر مکمل شٹر ڈاوَن ہڑتال کا اعلان کر دیا



دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk)دینہ میں جماعت اسلامی نے آج بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے پر مکمل شٹر ڈاوَن ہڑتال کا اعلان کر دیا ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کا بازار کا دورہ ، تاجروں سے ملاقات کی اور اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر قوم آج بھی اپنے حق کے لیے باہر نہ نکلی تو یہ ظالم حکمران عوام کا جینا دوبھر کر دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ دینہ میں بھی جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے دینہ شہر کا دورہ کیا ، تاجروں سے ملاقات کی اور پمفلٹ تقسیم کیے اور ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے کہا کہ انشاء اللہ 2ستمبر بروز ہفتہ کو دینہ شہر میں مکمل شٹر ڈاوَن ہو گا تاجر حضرات اس میں مکمل تعاون کریں ، یہ میری ذات کا مسلہ نہیں ہے یہ پوری قوم کا مسلہ ہے غریب عوام بری طرح پس کر رہ گئی ہے اور آج دینہ کی عوام ثابت کرے گی کہ وہ اپنا حق لینا جانتے ہیں ۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page