دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk) دینہ میں بجلی کے ظالمانہ ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی ، شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، شہریوں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے ، ملک پر جب بھی آفت آئی سیلاب ہو کورونا ہو ، زلزلہ ہو دینہ کے شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مگر ان حکمرانوں نے غریب عوام کا خون پسینہ چوسنے کا تہیہ کر رکھا ہے عوام اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی ہے جب تک ظالمانہ فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا قوم بیٹھنے والی نہیں ہے ضلعی امیر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری کا ریلی سے خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں بجلی کے ظالمانہ فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی منگلا روڈ سے شروع ہوتے ہوئے مین چوک پر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے کہا کہ جن کو ہم ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجتے ہیں وہ ہمارے حقوق کی بات بھی نہیں کرتے جب عوام کی بات آتی ہے تو پٹرول، بجلی ،گیس مہنگے کرنے ہوتے ہیں تو یہ سارے ایک ہو جاتے ہیں آج لوگ ہزاروں روپے کے بل ہاتھوں میں لیے پھر رہے ہیں کہ کیسے جمع کروائے جائیں خدارائے عوام پر رحم کیا جائے ریلی سے حبیب رضا بٹ ، چوہدری کامران ارشد ایڈووکیٹ ، سیٹھی فاروق ، مظاہر الاسلام سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور آخر میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی ۔
top of page
bottom of page
Comments