دینہ(حق نواز میر)دینہ میں ایک اور موٹر سائیکل چوری۔ نامعلوم چور پلازے کے اند کھڑے نئے موٹر سائیکل کو لے اڑے۔دینہ پولیس مسلسل موٹر سائیکل چوری کرنے والے چوروں کو تلاش کرنے میں ناکام تفصیلات کے مطابق نیا محلہ دینہ کے رہائشی راجہ افتاب احمد ولد مطلوب حسین نے اپنا نیا ہونڈا125موٹر سائیکل جی ٹی روڈ دینہ پر واقع راجہ نثار پلازہ کے اندر کھڑا کیا۔ صبح جب آکر دیکھا تو موٹر سائیکل چھومنتر ہو چکا تھا،نامعلوم چور راجہ آفتاب کا موٹر سائیکل لے کر فرار ہو چکے تھے۔ دینہ پولیس نے رپورٹ درج کر کے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے تحصیل دینہ میں موٹر سائیکل چوری ہونے کا سلسلہ جاری ہے کئی شہری اپنے موٹر سائیکلوں سے محروم ہو چکے ہیں۔ مگر دینہ پولیس میٹھی نیند سو چکی ہے اور تاحال ان چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔
top of page
bottom of page
Comments