دینہ ( ملک ندیم عباس) ویلڈن سی او بلدیہ دینہ۔ دینہ بلدیہ سی او میڈم گلشن نورین اور ایم او آئی سہیل اشرف کی اہم کارکردگی۔الیکشن کے فوری بعد شہر بھر سے تمام تر پوسٹرز۔پینا فلیکسز وغیرہ اتار لئے گئے جو کہ دوسرے کئی شہروں میں اب بھی لگے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دینہ بلدیہ سی او میڈم گلشن نورین نے دوران الیکشن عوامی گزر تمام تر راستوں کو کلیئر اور صاف کروایا جبکہ تجاوزات کو بھی کافی حد تک ہٹا دیا گیا تاکہ عام عوام کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے میں کوئی بھی دشواری پیش نہ آئی اس کے علاوہ شہر بھر سے تجاوزات پر بھی کام جاری ہے جس سے دینہ شہر کی رونقوں میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ ایم او آئی بلدیہ دینہ سہیل اشرف کی جانب سے شہر بھر کی صفائی ستھرائی پر روز کی بنیاد پر کام جاری ہے واٹر سپلائی سسٹم کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش بھی جاری ہے جبکہ پانی نقاسی پر بھی کام جاری کردیا گیا ہے علاقہ اقبال ٹاؤن دینہ میں دوران بارش پانی لوگوں کے گھروں میں گھس جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے ایم او آئی سہیل اشرف ہمراہ ٹیم کی کاوشوں سے کافی حد تک بہتری آچکی ہے جبکہ علاقائی عوام نے سی او بلدیہ دینہ اور ایم او آئی کی کارکردگی کو سراہا ہے
top of page
bottom of page
Comments