top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

دینہ: میڈیا کی خبروں کا نتیجہ ۔ اے سی دینہ سعدیہ ڈوگر کا ھڈالہ سیداں کا دورہ۔ قبرستان کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دھانی

جہلم( پروفیسر خورشید علی ڈار)چند دن قبل ہڈالہ سیداں کے سادات خاندان کے افراد نے مشترکہ قبرستان کی بے حرمتی سے متعلق احتجاج کیا.اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے ترجیح بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کرنے کے سلسلہ میں سینئر صحافیوں کے ذریعے صدر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس تحصیل دینہ سید ذولفقار علی شاہ سے رابطہ قائم کیا.آج اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین اور سہیل اشرف ایم او آئی بلدیہ کے ہمراہ مزکورہ جگہ کا دورہ کیا.اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے اس وزٹ کو ہڈالہ سیداں کے سماجی زعماء بنظر احسن دیکھتے ہیں.ذوالفقار علی شاہ صدر یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس تحصیل دینہ نے اس وزٹ پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا بے حد شکریہ ادا کیا.اور اس امید کا اظہار کیا کہ قبرستان کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیا جائے گا.اور گندے پانی کی نکاسی کا مستقل حل کیا جائے گا


۔




0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page