top of page

دینہ:میٹرک (جماعت دہم) کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے

دینہ(رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک (جماعت دہم) کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہوں گے جس کیلئے تمام تعلیمی سربراہان کو بروقت شیڈول کے مطابق طلبا و طالبات کے داخلہ فارمز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تعلیمی بورڈ نے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک (دسویں کلاس ) کے سالانہ امتحانات کا آغاز بیک وقت یکم مارچ 2024 سے ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرک کا امتحان دینے کے خواہشمند طلبا و طالبات سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 12 دسمبر تک، ڈبل فیس کے ساتھ 13 دسمبر سے 25 دسمبر تک اور تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم 26 دسمبر 2023 سے 3 جنوری 2024 تک جمع کروا سکتے ہیں۔ تاہم 3 جنوری 2024 کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page