top of page

دینہ:مین چوک،کئی ماہ سے کھلا نالہ، کئی شہری اس میں گر کر زخمی ہو چکے،انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی



دینہ (محمد الیاس کھوکھر)تحصیل انتظامیہ دینہ کی لاپرواہی و مجرمانہ خاموشی مین چوک جی ٹی روڈ دینہ پر گزشتہ کئی ماہ سے کھلا نالہ کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، اب تک کئی شہری اس میں گر کر زخمی ہو چکے ہیں، کسی بھی راہ گیر کا نالے کے قریب سے گزرتے ہوئے اگر کسی کا پاؤں پھسل گیا تو وہ سیدھا نالے کے اندر، اور جو بچ کر صحیح سلامت گھر پہنچ گیا وہ مقدر کا سکندر کہلانے کا حقدار ہے۔تفصیلات کے مطابق پوسٹ آفس اور سبزی منڈی کو جانے والے راستے مین چوک جی ٹی روڈ دینہ پر واقع نالہ جس میں اب تک کئی شہری گر کر زخمی ہو چکے ہیں تحصیل انتظامیہ دینہ نے گزشتہ کئی ماہ سے اس کی مرمت پر لاپرواہی اور مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ بار بار توجہ دلانے کے باوجود میونسپل کمیٹی دینہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔ اس جگہ سے روزانہ سینکڑوں لوگ گزرتے ہیں جن میں سے کئی لوگ اس میں گر کر زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ دینہ کے شہریوں سے ریوینیو کی مد میں کروڑوں روپے اکٹھے کیے جاتے ہیں مگر شہر میں کوئی ترقیاتی پراجیکٹ نظر نہیں آ رہا ہے۔ دینہ کے سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل انتظامیہ دینہ کا قبلہ درست کیا جائے اور فی الفور اس نالے کی مرمت کی جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page