top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:مین چوک اور سروس روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام تجاوزات کو ہٹا دیاگیا



دینہ(سہیل انجم قریشی Jhelumnews.uk )ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی ہدایات پر منیر خان تحصیلدار دینہ نے گرداور خضرحیات، پٹواری امجد عباس،بلدیہ اہلکار آفتاب،میاں سہیل بلدیہ دینہ کا عملہ اور پولیس چوکی سٹی دینہ کے ملازمین کے ہمراہ مین چوک اور سروس روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام تجاوزات کو ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی کی ہدایات پر دینہ میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف چوتھے دن بھی آپریش جاری رہا تحصیلدار دینہ منیر خان نے ایکشن لیتے ہوئے مین چوک اور سروس روڈ سے تجاوزات کو ختم کروا دیا،گرداور خضرحیات، امجد عباس پٹواری دینہ سرکل، آفتاب عالم،میاں سہیل بلدیہ کا عملہ اور پولیس اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے تحصیلدار منیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ أج آپریشن کرنے کا مقصد تجاوزات کو ختم کروانا تھا جن لوگوں نے سرکاری جگہ پر قبضہ جما رکھا تھا ان سے جگہ خالی کروائی گئی ہے ان کو وارننگ دے رہے ہیں کہ اگر دوبارہ تجاوزات کی تو نہ صرف ان کا سامان ضبط کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی آج مین چوک اور سروس روڈ پر آپریشن کیا گیا سوموار کو منگلا روڈ سمیت تمام تجاوزات کو ختم کیا جائے گا جب تک تجاوزات مکمل طور پر حتم نہیں ہوتی یہ آپریشن جاری رہے گا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page