top of page

دینہ:میرے خلاف جھوٹا ،بے بنیاد کیس بنایا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مجھے انصاف فراہم کریں،چودھری ندیم اختر

دینہ(ادریس چودھریJhelumnews.uk)


دینہ(ادریس چودھری)ھمارے خلاف درخواستیں دینے کا مزہ چکھو۔سابق ن لیگی ایم پی اے کی ریلی سے واپس گھر آتے ھوئے مسلم لیگ ن یونین کونسل مدوکالس تحصیل دینہ کے صدر چودھری ندیم اختر اور اس کے ساتھیوں کو منگلا پولیس کے شیر جوانوں نے ناکہ لگا کر گرفتار کر لیا۔ چودھری ندیم پر جھوٹا اور بے بنیاد پرچہ دے دیا۔ مجھے زخمی حالت میں بغیر کسی وارنٹ کے ذلیل و خوار کر کے تھانے میں بند کر دیا گیا۔ چودھری ندیم کی جہلم نیوزسے گفتگو۔ چودھری ندیم اختر کے خلاف ایف آئی آر بالکل درست کٹی ہے۔ میرا موقف درج ایف آئی آر ھی سمجھ لیں۔ ایس ایچ او منگلاملک ناصر مطلوب ۔ تفصیلات کے مطابق چودھری ندیم اختر صدر پاکستان مسلم لیگ ن یونین کونسل مدوکالس آف مدوکالس تحصیل دینہ اور اس کے ساتھیوں، جن میں راجہ نصرت ولد راجہ الفت سکنہ مدوکالس، منور حسین ولد رحمت خان سکنہ سدھ تاجپور علیہ، وحید احمد ولد غلام حسین سکنہ مدوکالس ، فیصل محمود ولد محمد صادق سکنہ مدوکالس، خرم سیماب ولد شاہد محمود اور جہانگیر اختر ولد عبد المالک شامل تھے نے گزشتہ روز جہلم نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ھم سب لوگ سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی ریلی سے گھرواپس گاڑی پر آ رھے تھے کہ منگلا روڈ مدوکالس چوک کے نزدیک تھانہ منگلا پولیس کے اہلکاروں نے ناکہ لگایا ھوا تھا۔ جن کی قیادت ابرار نامی اے ایس آئی کر رھا تھا۔ 10 سے 12 تعداد میں پولیس اہکاروں نے زبردستی ھم سب کو پولیس کے ڈالے اور کار میں ڈال کر تھانہ منگلا لے گئے اور وہاں پر چودھری ندیم کے خلاف شراب برآمدگی کا پرچہ دے دیا۔ چودھری ندیم کے مذکورہ ساتھیوں نے نے کہا کہ وہ قرآن پاک پر حلف دینے کے لیے تیار ھیں کہ گاڑی میں کوئی شراب نہیں رکھی ھوئی تھی۔ وہ تو مہر فیاض کے ریلی میں شرکت کے لئے گئے تھے نہ کہ شراب لینے کے لیے۔ یہ پولیس تھانہ منگلا کا من گھڑت افسانہ ھے۔ اس موقع چودھری ندیم اختر نے کہا پولیس نے یہ سارا ڈرامہ میرے اعلیٰ حکام کو ان کے خلاف درخواستیں دینے پر رچایا گیا۔مؤرخ30/8/2023 کو شام کے وقت 14 پولیس ملازمین میرے گھر کی دیوار پھلانگ اندر داخل ھو گئے۔ ان پولیس ملازمین میں کانسٹیبل حفیظ،مصدق، خالد اور اے ایس آئی تنویرو دیگر شامل تھے۔ انہوں نے میرے پورے گھر کی تلاشی لی اور گھر میں توڑ پھوڑ کی اور مجھے دھکا دے کر سیڑھیوں سے نیچے گرا دیا۔ جس سے میرا بائیں پاؤں پر فریکچر ھو گیا۔ گھر آئے ھوئے وحید احمد ولد غلام حسین ساکن مدوکالس کو زبردستی اٹھا کر لے گئے اور اس کے خلاف ¾ کی جھوٹی ایف آئی آر دی۔ چودھری ندیم نے کہا کہ وردی کے نشے میں ڈوبے ان پولیس اہلکاروں نے میرے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ ان کے ساتھ کوئی لیڈی پولیس بھی نہ تھی۔ میری بیوی پولیس اہلکاروں کی منتیں کرتی رہ گئی۔ مگر انہوں نے اس کی بھی ایک نہ سنی۔ بلکہ الٹا تھانے میںمک مکا کی کوشش کرتے رہے اور کہا کہ ایک پیٹی(الاکھ روپے) لگیں گے۔ معاملہ سیٹ ہو جائے گا۔ اہلکار سرعام رشوت کی ڈیمانڈ کر رہے تھے۔ یہاں پر ڈی پی او جہلم کا نعرہ کرپشن سے پاک ضلع جہلم کہاں گیا۔ ان کے اپنے اہلکار ہی کرپٹ ہیں۔ محافظ ھی جب اتنا گر جائے تو ملک کا اللہ ہی حافظ۔ چودھری ندیم نے کہا اس کے واقعے کے خلاف انہوں نے سیشن جج جہلم، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جہلم کو تھانہ منگلا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف درخواستیں دیں۔ جن کا انہیں رنج تھا۔ اور اس رنج کا بدلہ انہوں نے مجھے ایک جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر دے کر لیا۔ اس کے پیچھے لازماً پولیس ضلع جہلم کے اعلیٰ افسران کا بھی ہاتھ ھے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اورڈپٹی کمشنر جہلم سے پرزور مطالبہ ھے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔ اور ظلم و زیادتی کرنے والے ضلعی پولیس افسران اور تھانہ منگلا کے نکے تھانے داروں اور کانسٹیبلز کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page