دینہ ( رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk) تحریک انصاف کے رہنما حلقہ پی پی 25 دینہ کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری فوق شیرباز نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا ، پی پی 25کا ٹکٹ واپس کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حلقہ پی پی 25 تحصیل دینہ ، تحصیل سوہاوہ کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری فوق شیر باز نے 9مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا اور اپنا پی پی 25کا ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کر دیا اور 9مئی کے ہونے والے واقعات کی بھر پور مزمت کی اور اپنے بیان کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اگلے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اپنے ساتھیوں کی مشاورت کے بعد کروں گا ۔
top of page
Recent Posts
See Allدینہ(رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کو اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے...
0
bottom of page
Comments