دینہ (رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk ) دینہ میں مہنگے داموں سبزی فروٹ اور ریٹ لسٹ آوایزاں نہ کرنے پر متعدد دوکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے ، نائب تحصیلدار محمد عمران نے کاروائی عمل میں لائی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نائب تحصیلدار دینہ محمد عمران نے عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے مہنگے داموں سبزی فروٹ فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آوایزاں نہ کرنے پر سبزی منڈی جی ٹی روڈ دینہ پرمتعدد دوکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے کیے اور آئندہ کے لیے خبردار کیا کہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائے گی ۔
top of page
bottom of page
Comments