top of page

دینہ:مہر تنویر احمد نمبردار دھنیالہ کی والدہ ماجدہ کا قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا



دینہ(سید ذوالقرنین شاہ Jhelumnews.uk )آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری اور راولپنڈی ڈویژن کے پریس سیکریٹری مہر تنویر احمد نمبردار کی والدہ ماجدہ کا قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ہے جن کی نمازِجنازہ گیارہ اگست کو بعد از نمازِ جمعہ دن تین بجے اُن کے گاؤں دھنیالہ، مُتصِل کالا ڈپو وچک جمال، ضلع جہلم میں ادا کی جائے گی۔ جہلم نیوز کی انتظامیہ بابائے صحافت محمود مرزا جہلمی، رائے یُوسُف رضا دھنیالہ، بانی شیخ اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ محمد یونس شیخ، طاہر راجہ لندن، بیرسٹر ارشد پسوال برطانیہ، راجہ خاور کیانی نمبردار سوگیال چو دھری قیصر محمود کھٹانہ بیلجیئم، سوبر فورم کی پاکستانی شخصیات اور نمبرداروں کی تنظیم کے تمام عہدیداران نے موضع دھنیالہ کے نمبردار مہر تنویر احمد برگٹ اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالٰی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطأ فرمائے!

0 comments

ความคิดเห็น

ได้รับ 0 เต็ม 5 ดาว
ยังไม่มีการให้คะแนน

ให้คะแนน
bottom of page