top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:موٹرسائیکل سوار GT روڈ کراس کرتے ہوئے ٹرک کی زد میں آکرمعجزانہ طور پر بچ گیاموٹر سائیکل تباہ



دینہ ( رضوان سیٹھی سے ) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ، دینہ میں موٹرسائیکل سوار جی ٹی روڈ کراس کرتے ہوئے ٹرک کی زد میں آ گیا ، موٹرسائیکل سوار محفوظ جبکہ موٹرسائیکل بری طرح تباہ ہو گیا ، اوپر سے گزرنے والا ٹرک کے دونوں ٹائر بھی برسٹ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر یوٹرن ہونے کے باوجود موٹرسائیکل سوار جلدی جانے کے چکر میں شارٹ کٹ راستہ اپناتے ہوئے جی ٹی روڈ پر لگے ٹوٹے جنگلوں کے ذریعے ریلوے روڈ جانے کی غرض سے جی ٹی روڈ کراس کر رہا تھا کہ لاہور کی سمت سے آنے والا تیز رفتار ٹرک کی زد میں آ گیا ، جس سے نوجوان نے خود کو تو چھلانگ لگا کر بچا لیا مگر موٹرسائیکل ٹرک کی زد میں آ گیا جس سے موٹرسائیکل بری طرح تباہ ہو گیا جبکہ موٹرسائیکل کے اوپر سے گزرنے والے ٹرک کے دونوں ٹائر بھی برسٹ ہو گئے ، حادثہ اتنا شدید ہونے کے باعث نوجوان کا بچ جانا ایک معجزہ قرار دے دیا گیا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page