top of page

دینہ : موضع ڈوماں کا نوجوان تیمور عنصر دبئی میں روڈ حادثہ میں جاں بحق ہو گیا


دینہ: دبئی میں روڈ حادثہ میں جاںبحق ہونے والے نوجوان تیمور عنصر کی فائل فوٹو

دینہ(عرفان محبوبJhelumnews.uk)دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کا نوجوان تیمور عنصر دبئی میں روڈ حادثہ میں جاں بحق ہو گیا، نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کی یونین کونسل لدھڑ کے گاؤں ڈوماں کارہائشی عنصر محمود کا نوجوان بیٹا تیمور عنصر حصول روزگار کی خاطر دبئی میں مقیم تھا ،تیمور عنصر ایک ٹریفک حادثہ میں خالق حقیقی سے جا ملا۔نوجوان کی موت کی خبر سے علاقہ بھر میں سوگ ہے، میت پاکستان آبائی گاؤں ڈوماں پہنچی تو کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار تھی۔ مرحوم نوجوان کے نمازجنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ،نماز جنازہ سید زاکر حسین شاہ نے پڑھائی۔نوجوان کو نماز جنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page