top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ۔منگلا:4منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لیے گئے ، 6کلو 440گرام چرس برآمد کر لی گئی

دینہ(سید ذوالقرنین شاہ Jhelumnews.uk )ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون جاری،تفصیلات کے مطابق 04منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لیے گئے ، مجموعی طور پر 06کلو 440گرام چرس برآمد کر لی گئی ،دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے ،ملزمان کی شناخت محمد الیاس اور واجد علی کے ناموں سے ہوئی ہے ملزم الیاس سے 01کلو 480گرام چرس برآمد کر لی گئی ،ملزم واجد سے 01کلو 560گرام چرس برآمد کر لی گئی ،منگلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا ،ملزم کی شناخت نزاکت علی کے نام سے ہوئی ہے،ملزم سے 02کلو 160گرام چرس برآمد کر لی گئی ،جبکہ للہ پولیس نے کاورائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عامر شہزاد کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 01کلو 240گرام چرس برآمد کر لی گئی ، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی۔

0 comments

Commenti

Valutazione 0 stelle su 5.
Non ci sono ancora valutazioni

Aggiungi una valutazione
bottom of page