top of page

دینہ:منگلا روڈ پر واقع گروسی سٹور پر ڈکیتی کی خونی واردات،3نوجوان موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر سٹور سے4 لاکھ کی نقدی لوٹ لی،مزاحمت پر ساگری کا ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ویڈیونیوز۔


دینہ ( ادریس چودھری ) دینہ میں منگلا روڈ پر واقع گروسی سٹور پر ڈکیتی کی خونی واردات۔موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوئوں کی تحصیل دینہ میں تیسری کامیاب واردات۔واردات کے دوران مزاحمت پر خریداری کے لیے آئے گاہک کی مزاحمت پر ڈکیتوں کی فائرنگ۔ خریداری کے لیے آئے مہر جاوید نامی شخص کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ڈاکوؤں کا دینہ پولیس کو کھلا چیلنج تیسری بڑی واردات کے بعد بھی پولیس کے ہتھے نہ آسکے دینہ کے شہریوں میں تشویش کی لہر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن کے چار بجے تھانہ دینہ کی حدود منگلا روڈ نیوجھنگ کے قریب واقع سید فضل عباس کے ڈسکائونٹ سپر سٹور پر تین موٹر سائیکل سوار نوجوان ڈاکو جو کہ اسلحہ سے لیس تھے گھس آئے اور اسلحہ کی نوک پر دکان میں موجود ملازم سید زبیرحسین شاہ سے تقریباً چار لاکھ کی نقدی اور ایک ساٹھ ہزار مالیت کا موبائل چھین لیا۔اس وقت شاپ میں موضع ساگری دینہ کا ایک شخص مہر جاوید بھی موجود تھا جو کہ شاپنگ کر رہا تھا،ڈاکوئوں نے اس کو بھی نہ بخشا اور لوٹ لیا۔ مہر جاوید نامی شخص نے مزاحمت کی جس ڈاکوئوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس سے مذکوہ شخص گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ تینوں نوجوان ڈاکو جو کہ پشتو زبان میں گفتگو کر رہے تھے،واردات کے بعد موٹر سائیکل پر منگلا کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تھانہ دینہ کے ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ مذکورہ سٹو پرر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی ہے،جب کہ ریسکیو1122کے عملے نے شدید زخمی شخص مہر جاوید کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page