top of page

دینہ:منگلا ادبی فورم کے زیر اہتمام یوم اقبال کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کی انعقاد


دینہ(محمد الیاس کھوکھر)منگلا ادبی فورم کے زیر اہتمام یوم اقبال کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کی انعقاد واپڈا ریسٹ ہاؤس منگلا کالونی میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت جی ایم واپڈامنگلا صفدر علی خان نے کی۔جس کے مہمانان خصوصی پنجابی شاعر و ادیب یوسف پنجابی اور صوفی فوک سنگر انمول فاطمہ آف لاہورتھے۔ تقریب میں مجلس اقبال دینہ کے عہدیداران راجہ پرویز اختر کیانی، سید شاہد ظہیر رضوی، سید نجم الحسن رضوی، سید افتخار حسین نقوی، ظفر ڈار،حافظ محمد وسیم انور، پروفیسر سعید احمد وائس پرنسپل ایف جی کالج منگلا کینٹ،مرزاسکندر بیگ سابق اکاؤنٹ آفیسر، شاعر و ٹیچراحسان شاکر، پروفیسر امجد حسین امجد، راجہ ساجد نوار سابقہ کونسلر، ملک قیصر عباس علوی صدر منگلا ادبی فورم، سینئر صحافیوں سید علی نقی نقوی اور محمد الیاس کھوکھر سمیت کثیر تعداد میں فکر اقبال سے لگاؤ رکھنے والوں نے شرکت کی۔تقریب میں پنجابی ادیب، شاعر، دانشور یوسف پنجابی نے اپنا پنجابی کلام سنا کر اور صوفی فوک سنگر انمول فاطمہ نے کلام اقبال اور صوفیانہ کلام ترنم سے پیش کر کے شرکاء محفل سے داد تحسین حاصل کی۔ پروفیسر سعید احمد، راجہ پرویز اختر کیانی، سید نجم الحسن و دیگر نے مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال آفاقی شاعر تھے۔ آپ نہ صرف حکیم الامت بلکہ حکیم الانسانیت تھے۔اس وقت ہمیں دنیا میں اسلامی، سیاسی اور معاشی سطح پردرپیش چیلنجرکا مقابلہ کرنے کے لئے اقبال شناسی کی اشد ضرورت ہے۔ نئی نسل کو فکر اقبال سے عملی طور پر روشناس کرنے کیلئے تعلیمی ادارے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔آخر میں ملک قیصر عباس علوی صدر منگلا ادبی فورم نے پروگرام کے انعقاد کے لئے خصوصی تعاون پر جی ایم واپڈا منگلا صفدر علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منگلا ادبی فورم کے ممبران نہ صرف ادبی بلکہ تعلیمی، عوامی،سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں اپنا بھر پور کردار اد ا کر رہے ہیں۔شرکاء تقریب نے منگلا کی سطح پر پہلی بار اتنے اچھے اور منظم پروگرام کے انعقاد پر منگلا ادبی فورم کی انتظامیہ کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔ انھوں نے تقریب میں منگلا، دینہ اور جہلم سے آئے ہوئے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ اد اکیا۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page