دینہ(ملک ندیم عباس) PHP چک اکا دینہ پوسٹ کی ماہ مارچ کی شاندار کارکردگی ۔ناقص گیس سلنڈر گاڑیاں ۔عدالتی مفرور اور روڈ حادثات میں زخمیوں کو ہیلپ فراہم کی گئی بہترین کارکردگی پر شہریوں کی جانب سے خراج تحسین تفصیلات کے مطابق دینہ چک اکا پٹرولنگ پولیس کی بہترین کارکردگی SSP راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف کے احکامات کی روشنی میں DSPذوالفقار علی گیلانی جہلم پی ایچ پی کی زیر قیادت انچارج چک اکا پوسٹ غلام علی اعوان سب انسپکٹر Php ہمراہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوۓ عوام الناس کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے گاڑیاں مالکان و ڈرائیوروں کے خلاف جو کہ غیر معیاری سلنڈروں کا استعمال کرتے تھے ان کے خلاف پانچ مقدمات درج کیے گئے جبکہ مختلف روڈ حادثات پر 20 لوگوں کو مدد مہیا کی گئی دو لوگوں سے شراب برآمد اور ایک عدالتی مفرور کو گرفتار کیا گیا اور بغیر کاغذات 50 سے زائد موٹر سائکلزبند کئے گئے جبکہ دو بچھڑے ہوۓ گمشدہ لوگوں کو ورثاء کے حوالے کیا گیا جس پر عوامی سماجی و مذہبی حلقوں نے پی ایچ پی چک اکا پوسٹ کی کارکردگی کو بے مثال قرار دیا ہے اور خراج تحسین پیش کیا ھے۔
top of page
bottom of page
Comments