top of page

دینہ:ملک صابر کی یاد میں آل پاکستان فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقاد ،سپر اعوان کلب ونر



دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk) فخر چک اکا دینہ سابق چیئر مین ملک صابر حسین (مرحوم ) کی یاد میں آل پاکستان فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پنجاب بھر سے 12 ٹیموں نے حصہ لیا ، میچ چک اکا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ، جس میں سپر اعوان کرکٹ کلب کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت اپنے نام کر لی ، جیتنے والی ٹیم کو ملک کاشف (یو کے) کی طرف سے ایک لاکھ نقد انعام اور ٹرافی دی گئی ، تقریب کے مہمان خصوصی ملک صداقت نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فخر ے چک اکا دینہ سابق چیئر مین ملک صابر حسین مرحوم کی یاد میں آل پاکستان فلڈ لاءٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے 12ٹیموں نے حصہ لیا اور ہر ٹیم 2اوپن پلیئر اور ضلع اوپن پلیئر پر مشتمل تھی جس میں اسامہ علی سیالکوٹ ، احمد قلفی لاہور ، خرم چکوال ، نظار بھٹی کے پی کے ، احسن مشتاق گجر خان ، علی سیال لاہور اور جہلم سے سرمد حمید نے شرکت کی ، میچ کو کامیاب بنانے میں ملک صداقت حسین ، ملک طاہر ، ملک عاصم ، ملک امجد ، آفاق گجر نے اہم کردار ادا کیا جبکہ ٹورنا منٹ کو مکمل سپانسر ملک کاشف حال مقیم یو کے (ایم کے) نے کیا ، ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپر اعوان کرکٹ کلب ٹورنا منٹ کی چیمپئن ٹیم بن گئی ، ملک کاشف یو کے کی طرف سے ٹیم کو ایک لاکھ نقد اور ٹرافی کا انعام دیا گیا اور بہترین بلے باز سرمد حمید اور بہترین باوَلر احمد قلفی رہے ، تقریب کے مہمان خصوصی سابق وائس چیئر مین یونین کو نسل مدوکالس ملک صداقت حسین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ، بہترین ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر ملک کاشف یو کے (ایم کے ) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم ملک صابر حسین کی خدمات کو سراہا اور دعا کی کہ اللہ پاک ملک صابر حسین مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page