top of page

دینہ:ملک صابر حسین ن لیگ کا سرمایہ،ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی، رہنما مسلم لیگ ن دینہ



دینہ (ادریس چودھری ۔ Jhelumnews,uk)ملک صابر مسلم لیگ ن کا سرمایہ، ہر مشکل موقع پر اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے رہے۔ ان کی وفات کا خلا دیر تک پر نہیں کیا جا سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل دینہ سے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں راجہ لیاقت علی آف ڈھوک کھوکھر ، چودھری ندیم اختر آف مدوکالس ، راجہ نوید افضل آف چک عبدالخالق اور میاں عتیق آف ساہو چک نے جہلم نیوزسے ملاقات کے دوران اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین یونین کونسل مدوکالس ملک صابر حسین آف چک اکا کی وفات ن لیگ ضلع جہلم کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں ہے۔ وہ ن لیگ کا سیاسی سرمایہ تھے۔ ایک مضبوط اعصاب کے مالک تھے۔ ہر کھٹن موقع پر چٹان کی طرح اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے رھے۔ ان کی خدمات کو کبھی بھی نہ بھلایا جا سکے گا۔ ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ ملک صابر حسین نے ساری زندگی ن لیگ کا جھنڈا اٹھائے رکھا۔ اب ان کے بیٹے ملک صداقت حسین سابق وائس چیئرمین یونین کونسل مدوکالس کی ذمہ داری ھے کہ وہ اپنے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ن لیگ کے جھنڈے کو کبھی جھکنے نہ دے اور اس جماعت کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page