top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

دینہ:ملکی مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے ہر فرد اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے مفادات کو ترجیح دے رہا ہے۔سینئر صحافیوں کا اظہار خیال ویڈیو۔ نیوز

دینہ ( پروفیسر خورشید ڈار)ملکی مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے ہر فرد اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے مفادات کو ترجیح دے رہا ہے۔سینئر صحافیوں کا اظہار خیال۔تفصیلات کے مطابق سیاسی معاملات سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے شہر دینہ کے تین سینئر صحافیوں پروفیسر خورشید علی ڈار ، ادریس چوہدری اور ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ اس وقت ہر فرد عملی طور پر اپنی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار کرتا ہے۔مگر ملکی مفادات کو نظر انداز کرتا ہے۔مقام افسوس ہے کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے اپنے کارکنوں کی اخلاقی تربیت مطلق نہیں کی۔مغرب کے زہریلے پراپوگنڈا سے متاثر ہو کر نوجوان نسل اداروں پر بے جا تنقید کرتی ہے۔وطن عزیز ان گنت مسائل کا شکار ہے جبکہ سیاسی جماعتیں اپنے حجم سے زیادہ شیئر لینے میں مصروف ہیں۔ہماری موجودہ حالت سے ہمارا ازلی دشمن انڈیا اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے پر تلا ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page