top of page

دینہ:ملزم کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، زخمی حالت میں گرفتار،فائرنگ سے کانسٹیبل ندیم اللہ زخمی



دینہ(ادریس چودھریJhelumnews.uk)تھانہ ڈومیلی کے علاقہ رسول پور کے قریب ملزم کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،تفصیلات کے مطابق ملزم زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ اور خنجر برآمد کر لیا گیا ،ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل ندیم اللہ زخمی ہو گئے،ملزم کی شناخت قاسم حسین شاہ کے نام سے ہوئی, ڈومیلی پولیس نے گشت کے دوران مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کر دی،پولیس پارٹی نے مناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے گاڑی کا تعاقب کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم نے فائرنگ کرتے ہوئے خود کو بھی زخمی کرلیا،ملزم نے گاڑی بھگاتے ہوتے وہاں پر موجود بکریوں کے ریوڑ کو بھی کچل دیا،کانسٹیبل ندیم اور ملزم کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک و قوم کی خدمت کرنے والے ہم سب کے ہیرو ہیں جن پر فخر ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے دن رات مصروف عمل ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page